28 جون 2014 - 11:04
سری لنکا میں مسلمانوں پر حملے کے الزام میں گرفتاری

سری لنکا کی پولیس نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں پر حملوں کے منصوبے کی سازش کے الزام میں کئی افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق سری لنکا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ پندرہ جون کو سری لنکا میں مسلمانوں پر حملوں اور ان کی دوکانیں تباہ کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سری لنکا میں مسلمانوں پر حملوں کے الزام میں یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے کہ اس ملک کے مسلمانوں نے رمضان المبارک کے مہینے میں اس قسم کے حملے ممکنہ طور پر جاری رہنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا میں مسلمانوں پر بدھسٹوں کے حالیہ حملوں میں درجنوں کی تعداد میں مسلمان ہلاک و زخمی ہوگئے تھے جب کہ ان مسلمانوں کے رہائشی مکانات ، مذہبی مقامات اور ان کی دوکانوں کو نذر آتش بھی کردیا تھا۔سری لنکا کے مقامی ذرائع ابلاغ نے اس قسم کے تشدد کو روکنے میں پولیس کی ناتوانی پر کڑی تنقید کی ہے۔

.......

/169